صدر شی جن پھنگ کا دورہ وسطی ایشیا ایک تاریخی دورہ ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/09/19 16:49:42
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے انیس تاریخ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں شی جن پھنگ کے دورہ وسطی ایشیا کے حوالے سے کہا کہ یہ واقعی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ایک اہم دورہ ہے ۔ دورے کے بعد ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دورے کا تفصیلی تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے  48 گھنٹے تک وسطی ایشیا میں  قیام کے دوران تقریباً 30 دو طرفہ اور کثیر الجہتی تقریبات میں شرکت کی۔ اور اس سے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ کہا جا سکتا ہے کہ اس دورے نے مؤثر طریقے سے شنگھائی تعاون تنظیم کو ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کردیا ہےاور متعلقہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جایا گیا ہے۔