انتہائی غربت کے خاتمے میں چین کے تجربات دیگر ممالک کے لیے قابل تقلید ہیں، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

2022/09/20 15:35:46
شیئر:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں جاری ہے۔  19 تاریخ کو اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ  خصوصی بات چیت میں کہا کہ انتہائی غربت کے خاتمے کے لیے چین کی کوششوں نے چین کو کئی ممالک کے لیے ایک ماڈل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ حیران کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اگرچہ ہر ملک ایک ہی طریقے سے یکساں مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، لیکن  ان کا خیال ہے کہ ، ، مختلف  ممالک  اس سے سیکھ سکتے ہیں اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔