مسلسل خشک سالی نے فرانس کو غذائی تحفظ کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے،یورپی سروے ایجنسی

2022/09/26 10:34:18
شیئر:

رواں سال موسم گرم کے دوران  بہت سے یورپی ممالک  کو مسلسل بلند درجہ حرارت اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ صورت حال پانچ سو برس کے دوران بدترین صورت حال ہے۔ شدید ترین خشک سالی کے اثرات کے تحت فرانس سمیت بہت سے یورپی ممالک میں زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایک طرف اس خشک سالی تو دوسری طرف یوکرین کے بحران اور بلند افراط زر   کی وجہ سے اناج کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورت حال نے عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

یورپی سروے ایجنسی کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق حالیہ خشک سالی کی وجہ سے فرانس، اٹلی، ہنگری اور رومانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جس کے اثرات رواں موسم سرما میں اجناس کی قلت اور بلند قیمتوں کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔