132 واں کوانگ چو تجارتی میلہ آن لائن منعقد ہوگا،وزارت تجارت

2022/09/27 19:32:05
شیئر:

27 ستمبر کو،  چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شو ون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  15 اکتوبر کو 132 ویں گوانگ چو  تجارتی میلےکا آن لائن آغاز ہو گا۔

اطلاعات کے مطابق، 132 ویں کوانگ چو تجارتی  میلے میں نمائش کنندگان کے دائرہ کار کو ماضی کے مقابلے میں بڑی حد تک  وسعت دی گئی ہے۔ اب تک تقریباً 10,000 کمپنیاں آن لائن نمائش میں شرکت کے لیے سائن اپ کر چکی ہیں۔ اس سال 15 اکتوبر سے اگلے سال 15 مارچ تک، آن لائن نمائش کنندگان  کمپنیاں میلے کی آن لائن نمائش سے متعلق خدمات سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔