شی جن پھنگ کی اصلاحی رہنمائی میں زے جیانگ کی مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی شاندار ترقی کا فروغ

2022/09/27 10:55:38
شیئر:

5 جنوری 2007 کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  زے جیانگ کی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری شی جن پھنگ موسم سرما میں زے جیانگ یونیورسٹی میں تشریف لائے۔ نئے سال کے آغاز کے   بعد یہ ان کی پہلی تحقیقی سرگرمی تھی۔ اس وقت، زے جیانگ صوبے میں جوتے کی صنعت چینی مارکیٹ کا تقریباً 40فیصد اور عالمی منڈی کا 20فیصد تھی۔  صنعت کی مجموعی ترقی کی سطح بلند  نہیں  ہورہی تھی ، کاریگروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں اور خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کارپوریٹ منافع کم ہو رہا تھا۔
شی جن پھنگ مختلف جگہوں پر تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ زے جیانگ کو جدید مینوفیکچرنگ کے مراکز  کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے بعد زے جیانگ کو بین الاقوامی تعاون اور مقابلے میں بڑے پیمانے پر حصہ لینے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ زے جیانگ کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ وہ چیز ہے جسے شی جن پھنگ نے 2002 میں زے جیانگ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فروغ دینا جاری رکھا ۔
شی جن پھنگ کی جدید  صنعت کاری کے نئے راستے پر قائم رہنے کی تزویراتی رہنمائی کے تحت، زے جیانگ کے صنعتی ڈھانچے نے "اعلی شرح نمو" کو "اعلی معیار" سے بدل دیا  یوں زے جیانگ کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی کے لیے شی جن پھنگ کا تجویز کردہ ابتدائی خاکہ ایک حقیقت بن گیا ہے۔