چین ٘میں قتل کے واقعات کی شرح سب سے کم ، وزارت تحفظ عامہ

2022/09/27 15:02:54
شیئر:

27 ستمبر کو چین کی وزارت   تحفظ  عامہ کی طرف سے منعقدہ  پریس کانفرنس سے معلوم ہوا کہ حالیہ برسوں میں،   تحفظ  عامہ

کے اداروں نے سماجی تحفظ  کے نظام کی تعمیر کو فروغ دیا ہے، اور ملک میں مجرمانہ کیسوں میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ 2015 کے مقابلے میں 2021 میں درج ہونے والے مجرمانہ مقدمات کی تعداد میں 29.9 فیصد کمی آئی ہے۔

چین  میں مجرمانہ تشدد کی سطح نسبتاً کم ہے۔ پچھلے سال، ملک میں فی 100,000 آبادی میں 0.5 قتل ہوئے، جو دنیا میں سب سے کم قتل کی شرح میں سے ایک ہے، جو کہ امریکہ  اور مغربی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ دھماکوں اور اسلحے سے متعلقہ مجرمانہ واقعات بہت کم ہیں۔  تحفظ  عامہ کے اداروں نے مسلسل 21 سالوں سے دھماکوں اور اسلحے سے متعلقہ جرائم  پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم چلائی ہے جس کےنتیجے میں  متعلق جرائم کے واقعات میں سال بہ سال کمی آئی ہے۔ چینی عوام کا تحفظ کا احساس 2012 میں 87.55 فیصد سے بڑھ کر 2021 میں 98.62 فیصد ہو گیا ہے۔