انڈونیشیا: فٹبال میچ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 125 افراد ہلاک

2022/10/02 15:41:09
شیئر:

 انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا  کے شہر میلنگ میں ہفتے کی شام ایک فٹ بال میچ کے دوران بھگدڑ اور تصادم کے نتیجے میں کم از کم 125 افراد ہلاک اور سو سے زائد  زخمی ہو گئے۔ انڈو نیشیا کی صوبائی پولیس کے سربراہ نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھگدڑ مچنے کا یہ واقعہ ہفتے کی رات ایک  فٹبال میچ کے اختتام پر ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تقریباً 34 لوگ اسٹیڈیم کے اندر ہلاک ہوئے اور باقی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس  کے مطابق ہارنے والی ٹیم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے میچ میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور باڑ کے اوپر چڑھ کر فٹبال کے میدان میں گھس گئے جس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور بھگدڑ مچ گئی۔

انڈونیشیا کے وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل  زین الدین امالی نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حکام جھڑپوں کی تحقیقات کریں گے اور انڈونیشیا کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں منتظمین کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا از سر نو جائزہ لیں گے۔