ڈنمارک
کی انرجی ایجنسی ڈی ای اے نے اتوار کو کہا کہ گیس پائپ لائن نورڈ اسٹریم -۱
میں گیس کا دباؤ مستحکم ہے اور گیس کا اخراج رک چکا ہے ۔
نیوز ایجنسی طاس کے مطابق اتوار کو روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا تھا کہ نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کے ٹوٹے ہوئے آف شور انفراسٹرکچر کو بحال کرنا تکنیکی طور پر ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ "ایسے واقعات پہلے کبھی رونما نہیں ہوئے ہیں۔ یقیناً انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تکنیکی امکانات موجود ہیں، اس میں وقت اور مناسب فنڈز درکار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ مناسب امکانات تلاش کیے جائیں گے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ڈنمارک کی انرجی ایجنسی نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ اسےنورڈ
اسٹریم-2 پائپ لائن چلانے والی کمپنی کی طرف سے مطلع کیا
گیا ہے کہ پائپ لائن میں دباؤ مستحکم ہو گیا ہے، واضح رہے کہ نورڈ اسٹریم- 2 روس
سے جرمنی تک جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈنمارک اور سویڈن کے قریب بحیرہ بالٹک میں نورڈ اسٹریم-1 اور نورڈ اسٹریم- 2 پائپ لائنوں میں گزشتہ ہفتے کل چار لیکج سامنے آئیں ، جن کی وجہ سے گیس کے دباؤ میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔