چین نے خلابازوں کی چوتھی کھیپ کا انتخاب شروع کر دیا

2022/10/03 15:43:57
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق، چین نے آنے والے انسان بردار خلائی مشنوں میں شامل ہونے کے لیے خلابازوں کے چوتھے بیچ کے انتخاب کا عمل شروع کردیا ہے۔

سات یا آٹھ پائلٹس سمیت 12 سے 14 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انجینئرز کے ساتھ ساتھ دو پے لوڈ ماہرین کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

پائلٹس کا انتخاب چین کی مسلح افواج کے فعال پائلٹس میں سے کیا جائے گا۔ انجینئرز کو ایرو اسپیس یا متعلقہ صنعتوں میں محققین اور تکنیکی ماہرین میں سے منتخب کیا جائے گا۔ اور خلائی سائنس پر تحقیق کرنے والوں میں سے پے لوڈ ماہرین کا انتخاب کیا جائے گا۔

پے لوڈ ماہرین کی پوسٹیں پہلی بار ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں کے درخواست دہندگان کے لیے بھی کھلی ہیں۔

 انتخاب کا عمل تقریباً 18 ماہ جاری رہے گا۔

اس وقت چین کا خلائی مسافر مرکز 18 خلابازوں کے تیسرے بیچ کو خلائی مشن کے لیےتربیت دے رہا ہے۔

چین میں پہلی اور دوسری نسل کے کل 21 خلاباز ہیں۔ ان میں سے 14 نے نو مشنوں میں حصہ لیا ہے، جن میں تازہ ترین  شین زو-۱۴ مشن بھی شامل ہے۔