امریکہ کو ایران پر پابندیوں کی راہ کو ترک کرنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ

2022/10/04 15:36:12
شیئر:

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر  کنانی نے 3 تاریخ کو کہا کہ امریکہ کو "ایران کے خلاف پابندیوں کی لت" سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے اور ایران کے جوہری جامع معاہدے پر عمل درآمد کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے "تعمیری اقدامات" کرنے چاہییں۔کنانی نے اسی روز ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد اضافی پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت خود ہی تضادات پیدا  کر رہی ہے اور اس نے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے سیاسی عزم کا اظہار نہیں کیا۔ اگر امریکہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کرتا ہے تو مختصر عرصے میں ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی بحالی کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن ہو گا۔