9 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس اپنے غذائی تحفظ کے مسئلے کو
کامیابی سے حل کر رہا ہے اور عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے مسائل کے حل میں اپنا
کردار بخوبی ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسی دن صبح زرعی محنت کشوں کا دن منانے کے
لئے ایک ویڈیو تقریر میں پوٹن نے کہا کہ روس کی اناج کی پیداوار اس سال ریکارڈ 150
ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے ، جس میں سے تقریبا 100 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہے۔
روس کی اناج برآمد کرنے کی صلاحیت بھی بہتر ہو رہی ہے اور وہ خوراک کے مسئلے کو حل
کرنے کے لئے دنیا کے انتہائی غریب اور ترقی پذیر ممالک کو ضروری امداد فراہم کرے
گا۔