چین کا عالمی ترقی میں اہم کردار ، عالمی برادری

2022/10/09 09:37:00
شیئر:

حال ہی میں متعدد ممالک کی اہم شخصیات  نے چائنا میڈیا گروپ  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے گزشتہ ایک دہائی میں قابل ذکر ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کے ترقیاتی اقدامات نہ صرف باہمی طور پر  فائدہ مند بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہیں ، بلکہ مشترکہ ترقی کے حصول کے حوالے سے چین کا روڈ میپ اور  فارمولا بھی پیش کیا گیا ہے۔
21 ستمبر 2021 کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں عالمی ترقیاتی اقدام پیش کیا۔ اس تناظر میں بہت سے ممالک کےافراد کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے دنیا کی ترقی کے لئے ایک مضبوط ہم آہنگ قوت فراہم  کی ہے اور مشترکہ طور پر عالمی ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے لئے چینی فارمولا  پیش کیا گیا  ہے۔
ڈومینیک کے وزیر اعظم روسویلٹ اسکیریٹ نے صدر شی جن پھنگ سےبار ہا  ملاقات اور بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران چین نے ویکسینز کو عالمی مفاد عامہ کے طور پر فروغ دینے کے اپنے وعدوں کو واضح طور پر اور بہتر انداز سے پورا کیا ہے، چین کی دیگر ممالک کے ساتھ مخلصانہ دوستی اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور صحت کے لئے چین کے احساس  ذمہ داری کو اجاگر کیا گیا  ہے۔ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشئیٹو نے دنیا کے ممالک کے لئے بہتر تعاون اور شراکت داری کی بنیاد پر ترقی کا ایک نیا راستہ کھول دیا ہے تاکہ وہ موجودہ دور میں  درپیش ترقیاتی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرسکیں۔