سولہ تاریخ کی صبح کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کا آغاز

2022/10/15 17:17:27
شیئر:

 کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا  کی 20ویں قومی کانگریس کی پریس کانفرنس 15 اکتوبر  کو 16:30 بجے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔

 سی پی سی  کی 20ویں قومی کانگریس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس 16 تاریخ کو صبح 10:00 بجے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو گی۔یہ کانگریس  16 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ  20ویں قومی کانگریس کی  مسودہ رپورٹ کی تشکیل کے بعد ، تمام حلقوں کی جانب سے  وسیع پیمانے پر رائے طلب کی گئی ، اور 4،700 سے زائد افراد نے اس حوالے سے اپنی اپنی  رائے پیش کی۔

ترجمان نے کہا کہ  سی پی سی  کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد  سی پی سی  کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا پہلا کل رکنی اجلاس منعقد ہوگا۔ پہلے کل رکنی اجلاس کے بعد  سی پی سی کی  مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو  کی قائمہ کمیٹی کے نئے اراکین چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔

پارٹی چارٹر  میں ترمیم کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ  اس کام میں ضروری ہے کہ 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی رپورٹ میں قائم اہم نظریاتی نقطہ نظر اور اہم تزویراتی نظریات کو پارٹی چارٹر میں شامل کیا جائے اور 19 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ نئے تصورات ، نظریات اور حکمت عملیوں کی مکمل طور پر عکاسی کی جائے   تاکہ  پارٹی کے کام اور نئی صورتحال اور نئے عہد کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔