مقامی امریکی بورڈنگ اسکولوں میں تشدد اور نفرت کو آج بھی یاد کرتے ہیں

2022/10/18 16:16:11
شیئر:

ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق انیسویں صدی میں امریکہ نے اسکولوں کے قیام اور ان کی حمایت کے لئے قوانین اور پالیسیاں نافذ کرنی شروع کیں جن کا  مقصد مقامی امریکیوں  اور  الاسکا کے مقامی باشندوں "مہذب" بنانا تھا ، لیکن یہ اکثر بدسلوکی کے طریقوں کے ذریعہ انجام دیا جاتا تھا۔

مذہبی اور نجی ادارے جو بہت سے اسکولوں کو چلاتے تھے انہیں وفاقی مالی اعانت حاصل ہوئی اور حکومتی سرپرستی میں مقامی افراد کے ساتھ بد سلوکی کا یہ سلسلہ کافی عرصہ تک جاری رہا۔ ماضی میں ان سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے اور بورڈنگ ہاوس میں رہنے والے افراد آج بھی ان کے ساتھ کیئے جانے والے سلوک کو یاد کرتے ہوئے ذہنی کرب محسوس کرتے ہیں ۔

اگرچہ ان میں سے ذیادہ تر سکولز کافی پہلے ہی بند کردیئے گئے تھے، لیکن سینٹ فرانسس سمیت  ایسے کچھ سکول اب بھی  کام کرتے ہیں -