توانائی کا بحران اور کھاد کی قلت اناج کے نظام کو متاثر کر رہی ہے، اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی ماہر معاشیات

2022/10/27 15:22:08
شیئر:

روس-یوکرین تنازعہ کے بعد سے ، روس کے خلاف یورپی پابندیوں کی وجہ سے روسی کھاد کی فراہمی میں خلل پڑا ہے ، اور قدرتی گیس کی بلند قیمتوں نے یورپی کھاد کی پیداوار میں تیزی سے  کمی لائی ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سینیئر ماہر معاشیات اپالی اراچیراجی نے چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹر کو بتایا کہ یورپی کھاد کی درآمدات کا زیادہ تر انحصار روس اور بیلاروس پر ہے۔ توانائی کا بحران اور کھاد کی قلت یورپ میں اناج  کی پیداوار کو درپیش سب سے بڑے بحران ہیں جنہیں قلیل مدت میں حل کرنا مشکل ہوگا۔

یورپی یونین درپیش بحران کےتناظر میں اقدامات کر رہی ہے۔ رواں سال مارچ میں ، یورپی یونین نے زراعت کے لیے معاون اقدامات کے پیکیج کا اعلان کیا ، اور ایف اے او ، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن اور جی 20 سمیت دیگر بین الاقوامی کثیر الجہتی اداروں کے ساتھ پالیسیوں کو مربوط کرنے کے لئے کام جاری رکھنے کی تجویز پیش کی۔ کھاد کی قلت کے معاملے پر ، یورپی یونین نے کھاد پر درآمدی محصولات کو ختم کردیا ہے جبکہ دنیا بھر میں مزید سپلائرز کی تلاش جاری ہے۔ اراچیراجی کے نزدیک اس بحران کو جلد حل کرنا ہی بہتر ہے۔