امریکہ میں سال 2022 بھی سکولوں میں "گن وائلنس سے آلودہ رہا، ویب رپورٹ

2022/10/28 15:41:54
شیئر:

ویب سائٹ کنورسیشن کی  ایک رپورٹ کے مطابق سال 2022 بھی امریکہ میں گن وائلنس سے آلودہ رہا۔ ابھی سال ختم ہونے میں وقت باقی ہے تاہم سکولوں میں فائرنگ کے واقعات اس سال کو پہلے ہی  داغدار بنا چکے ہیں۔ 24 اکتوبر کو مشی گن کے ایک نوجوان کو اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ اس نوجوان نے سال 2021 میں سینٹ لوئس کے ایک پرفارمنگ آرٹ سکول میں فائرنگ کرکے چار بچوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس طرح کی سزائیں بھی ان واقعات کو کم کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہور ہیں۔
امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات مسلسل وقوع پذیر ہورہے ہیں۔ موجودہ برس فائرنگ کے بڑے واقعات میں سکولوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر ان واقعات میں ہلاکتوں  کی تعداد 52 رہی۔ چوبیس اکتوبر 2022 تک امریکہ میں سکولوں میں فائرنگ کے 257 واقعات ہوئے۔