لی کھہ چھیانگ کی لیسوتھو کےنو منتخب وزیر اعظم سام میٹکن کو مبارکباد

2022/11/01 15:31:28
شیئر:
اٹھائیس اکتوبر کو  چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ  نےلیسوتھو کے نو منتخب  وزیر اعظم سام میٹکن کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔
 لی کھہ چھیانگ  نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور لیسوتھو کے تعلقات نے مثبت اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے،  فریقین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ جاری ہے، عملی تعاون وسیع اور مضبوط  رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی نے عوام کے دلوں میں جڑپکڑ لی ہے۔ چین  لیسوتھو کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے ، مختلف شعبوں میں دوستانہ اور سود مند  باہمی تعاون کو وسعت دینے ، دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے  لیسوتھو کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔