چینی وزیر اعظم مشرقی ایشیائی تعاون رہنماؤں کے مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ

2022/11/04 17:58:06
شیئر:

چار نومبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نےاعلان کیا کہ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین کی دعوت پر  چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ 8 سے 13 نومبر تک کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پین میں منعقد ہونے والے  25 ویں چین-آسیان (10+1) رہنماؤں کے اجلاس، 25 ویں آسیان-چین-جاپان-جنوبی کوریا  (10+3) کے  رہنماوں کے اجلاس اور 17 ویں مشرقی  ایشیا سمٹ (ای اے ایس) میں شرکت کریں گے اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چاو لی جیان نے کہاکہ چین اور کمبوڈیا اچھے دوست اور ہمسائے  ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چین اور کمبوڈیا کے تعلقات اعلی سطح پر رہے ہیں اور چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر نے نتیجہ خیز  رہی ہےجس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں.