اپنی سمت پر گامزن رہتے ہوئے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور نیا راستہ تشکیل دیا جا سکتا ہے

2022/11/06 15:50:53
شیئر:

4 نومبر کی شام کو، پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چینی صدرشی جن پھنگ نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ کھلے پن اور جیت  جیت تعاون کے لئے مل کر کام کریں.انہوں نے چین کے قدیم شاعر لو یو کے مشہور کلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اپنی سمت پر گامزن رہتے ہوئے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور نیا راستہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔ راستہ قدموں تلے ہے، اور روشنی آگے ہے۔چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے، مزید کھلے اتفاق رائے کی تشکیل، عالمی اقتصادی ترقی کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں پر مشترکہ طور پر قابو پانے اور کھلےپن سے عالمی ترقی کے لیے ایک نیا روشن مستقبل سامنے لائے گا!"

اس وقت دنیا بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور عالمی اقتصادی بحالی سست روی کا شکار ہے،صدر شی نے اس نظم کا حوالہ دیتے ہوئے واضح طور پر ترقیاتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لئے ایک روشن راستے کی نشاندہی کی ہے ، یعنیٰ کھلا پن۔ ایک ہی وقت میں، انہوں نے بیرونی دنیا کے لئے اپنے کھلے پن کو بڑھانے کا مضبوط عزم  ظاہر کیا ہے، اور "چین کی بڑی مارکیٹ کو دنیا کے لئے ایک عظیم موقع میں ڈھالنے" کی تجویز پیش کی.

یہ ایکسپو چین کے لئے ایک نیا ترقیاتی نمونہ ، اعلی سطحی کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم ، اور دنیا کی شمولیت سے مشترکہ بین الاقوامی عوامی بھلائی کی تعمیر کے لئے ایک دریچہ بن چکی ہے۔ رواں سال، دنیا کی صف اول کی فارچون 500  کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 280 سے زائد نے پانچویں ایکسپو میں شرکت کی ہے۔

شی جن پھنگ اپنے  مذکورہ خطاب میں واضح کر چکے ہیں کہ انسانی تہذیب کی ترقی کے لیے کھلا پن ایک اہم محرک قوت ہے اور دنیا کے لیے خوشحالی اور ترقی کا واحد راستہ ہے۔