چین کھلے پن کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔ وزارت خارجہ

2022/11/07 17:07:32
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے 7 تاریخ کو  پریس کانفرنس میں کہا  کہ چین مستقبل میں  کھلے پن کو اعلی سطح پر  فروغ دینا جاری رکھے گا۔
  6 تاریخ کو ایچ ایس بی سی نے سروے رپورٹ "اوورسیز انٹرپرائزز لک ایٹ چائنا 2022: شیئرنگ نیو آپر چیونیٹیز  فار آر سی ای پی" جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 80 فیصد سے زائد غیر ملکی کمپنیوں کو توقع ہے کہ آنے والے سال میں چین میں ان کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ آر سی ای پی کے رکن ممالک میں سروے کی گئی 93 فیصد کمپنیوں  کا چین کے ساتھ تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔
  چاؤ  لی جیان نے کہا کہ سروے   دنیا بھر کی 16 بڑی مارکیٹوں میں تقریبا 3،400 انٹرپرائزز پر مشتمل ہے ، جس میں آر سی ای پی کے 9 رکن ممالک اور دنیا کی 7 بڑی معیشتیں شامل ہیں ۔چین زیادہ فعال کھلے پن کی حکمت عملی پر عمل درآمد کر رہا ہے اور دنیا کے لئے ایک اعلی معیار کے آزاد تجارتی علاقے کے نیٹ ورک کی تعمیر کر رہا ہے تاکہ وسیع تر  کھلے پن کا نمونہ تشکیل دیا جاسکے۔