ورلڈ انرجی ڈویلپمنٹ رپورٹ 2022کا اجراء

2022/11/07 11:12:13
شیئر:

چھ نومبر کو  چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انٹرنیشنل انرجی سیکیورٹی ریسرچ سینٹر اور سوشل سائنسز اکیڈمک پریس نے مشترکہ طور پر ورلڈ انرجی بلیو پیپر  : ورلڈ انرجی ڈویلپمنٹ رپورٹ (2022) جاری کی۔ 
بلیو پیپر میں بتایا گیا ہے کہ 2021 سے 2024 تک بجلی کی فراہمی میں ہونے والا زیادہ تر متوقع اضافہ چین میں ہے ، جو کل نیٹ گروتھ کا تقریبا نصف ہے۔توقع ہے کہ  2022-2024 میں، قابل تجدید توانائی ، بجلی کی فراہمی کی ترقی کا اہم ذریعہ ہوگی،  جو کہ ہر سال اوسطاً 8فیصد  تک بڑھ رہی ہے۔ 2024 تک ، قابل تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کا بجلی کی مجموعی عالمی فراہمی میں 32 فیصد سے زیادہ حصہ ہو گا ۔ اس کے علاوہ بجلی کی کل پیداوار میں کم کاربن پیداوار کا حصہ 2021 میں 38 فیصد سے بڑھ کر 42 فیصد ہونے کی توقع ہے۔