" چین + پانچ وسط ایشیائی ممالک" کے دوسرے تھنک ٹینک فورم کا انعقاد

2022/11/09 10:37:59
شیئر:

رواں سال چین اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ آٹھ نومبر کو بیجنگ میں " چین +پانچ وسط ایشیائی ممالک" تھنک ٹینک فورم کا افتتاح ہوا۔ چین ، ازبکستان، قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور  کرغزستان کے دانشوروں اور چین میں تعینات متعدد ممالک کے سفارت کاروں نے " مشترکہ ترقی کی جانب نیا راستہ" کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

تین عشروں میں چین اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے آگے بڑھتے آئے ہیں جو کہ  باہمی احترام ، مساوات، انصاف ، تعاون اور مشترکہ مفادات کے حامل نئے بین الاقوامی تعلقات کی مثال بن چکے ہیں۔

حالیہ برسوں میں چین نےوسط ایشیائی ممالک کے ساتھ موثر اور نتیجہ خیز تعاون کیا ہے اور توقع ہے کہ دو طرفہ تجارتی حجم نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ جائےگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری چانگ مینگ  نے اپنے ورچوئل خطاب میں  کہا کہ خطے میں امن و استحکام کا تحفظ  شنگھائی تعاون تنظیم کا مرکزی مشن اور مشترکہ ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کا موثر طریقہ کار ہے۔ سلامتی کے استحکام کے اعتبار سے وسط ایشیائی ممالک ، دہشت گردی ، انتہا پسندی، منشیات کی اسمگلنگ جیسے خطرات  سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔