اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلی کی موافقت کے لیے چین کی حکمت عملی اور عمل درآمد پر ضمنی اجلاس کا انعقاد

2022/11/11 11:43:15
شیئر:

دس نومبر کو موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقوں کی 27 ویں کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلی کی موافقت کے لیے چین کی حکمت عملی اور عمل درآمد  کے ضمنی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں چینی وفد کے سربراہ اور نائب وزیر حیاتیات و ماحولیات چاو اینگ مین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس شعبے سے وابستہ  سرکاری اہلکاروں اور  دانشوروں نے موسمیاتی تبدیلی کی موافقت کے بارے میں حکمتِ عملی  اور عمل در آمد پر تبادلہ خیال کیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چاو اینگ مین نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی موافقت کے لیے عملی طور پر کام کرنا حقائق کے مطابق  ترجیحی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ملک میں موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت کے بارے میں کاموں  کو آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ عالمی طور پر بھی تعاون کر رہا ہے اور کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے امداد و تعاون بھی فراہم کررہا ہے۔چین نے اپیل کی کہ ترقی یافتہ ممالک اپنی ذمہ داری اٹھا ئیں اور ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی اعانت میں اضافہ کریں ۔ 

اجلاس کے شرکاء نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کی کوششوں اور کاموں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔