اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغان امور سے متعلق قرار داد کی منظوری

2022/11/11 11:47:32
شیئر:

دس نومبر کو اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی میں افغان امور سے متعلق  قرار داد کی منظوری دی گئی۔چین نے رائے شماری میں حصہ لینے سے  اجتناب کیا۔ چینی مندوب نے کہا کہ قرارداد میں بعض ممالک کے موقف کی آنکھیں بند کر کے طرفداری نہیں کی جانی چاہیے بلکہ مختلف فریقوں کے جائز خدشات پر غور کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کو ہمیشہ یہ امید رہی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادیں افغانستان کی صورتحال کی جامع اور حقیقت پسندانہ عکاسی کریں گی تاہم افسوس کی بات ہے کہ یہ مسودہ قرارداد متوازن نہیں ۔ بالخصوص افغانستان کے بیرونی ممالک میں موجود منجمد شدہ  اثاثوں کو  واپس کرنے   ، افغانستان میں غیرملکی افواج کے  جرائم کی تحقیقات  کرنے اور   ان ممالک کےافغانستان    میں چھوڑ ے گئے ہتھیاروں کےپھیلاو کے خطرےسمیت کئی حقیقی امور  پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ 

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان  کے ساتھ بامعنی رابطہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کے حصول میں افغانستان کی مدد کی جا سکے ۔