دوںوں ممالک کی مثبت ترقی کے لیے امریکہ کو چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنی چاہیے، چینی وزارتِ خارجہ

2022/11/11 11:49:44
شیئر:

دس نومبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو  اختلافات پر قابو پانے ،  سود مند باہمی تعاون کو فروغ دینے  اور غلط فہمیان دور کرنے میں چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنی چاہیے تاکہ چین- امریکہ تعلقات مثبت اورمستحکم ترقی کی درست سمت میں لائے جائیں ۔ 

پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ جی 20 گروپ کی سربراہی کانفرنس میں چین کے صدرمملکت سے ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر " ریڈ لائنز" بشمول امور تائیوان و  دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔چینی ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے  دونوں رہنماوں کی ملاقات کے بارے میں پیش کردہ تجویز کو اہمیت دیتا ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک  رابطے میں ہیں۔ چاو لی جیان نے کہا کہ امریکہ کے لیے چین کی پالیسی اور موقف مستقل اور واضح ہے۔ چین اور امریکہ کے تجارتی تعلقات حقیقت میں باہمی مفادات سے منسلک ہیں ۔امریکہ کو چاہیے کہ وہ تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینا بند کرے  اور عملی اقدامات کے ذریعے معیشت اور بین الاقوامی تجارتی نظام کی حفاظت کرے۔