چین اور انڈونیشیا کے سربراہان مملکت کا جکارتہ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کے آزمائشی آپریشن کا مشاہدہ

2022/11/17 15:06:08
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق،  16نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ اور انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے ویڈیو کے ذریعے چین اور انڈونیشیا کی مشترکہ تعمیر کردہ جکارتہ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کے آزمائشی آپریشن کا کا مشاہدہ کیا ۔
جکارتہ-بانڈونگ تیز رفتارریلوے انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی تیز رفتارریلوے ہے، جس کے فعال ہونے  پر جکارتہ اور بنڈونگ کے درمیان سفر کا دورانیہ  3 گھنٹے سے کم ہو کر  40 منٹ رہ  جائے گا۔یہ منصوبہ چین اور انڈونیشیا کے سربراہان مملکت کی ذاتی کوششوں سے جاری ہے ۔چین اور انڈونیشیا کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے ایک تاریخی منصوبے کے طور پر، جکارتہ-بانڈونگ تیز رفتار ریلوے چین اور انڈونیشیا کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا عکاس ہے۔