شی جن پھنگ کی سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے ملاقات

2022/11/18 09:48:29
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 17 نومبر کی سہ پہر کو صدر شی جن پھنگ نے بینکاک میں سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ چین اور سنگاپور کے تعلقات کی تیز رفتار ترقی  نے نہ صرف دونوں ممالک کو وبا سے لڑنے اور معاشی بحالی میں مدد فراہم کی ہے بلکہ علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مثبت قوت بھی فراہم کی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس میں  چین کو ایک  جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور چینی طرز کی جدیدیت کے جامع فروغ کے لئے اسٹریٹجک انتظامات کیے گئے ہیں۔ چین دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے جو وقت کے تقاضے سے  ہم آہنگ  ہے۔
لی سین لونگ نے کہا کہ سنگاپور اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون میں تیزی آ رہی ہے۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں سنگاپور چین کے ساتھ اپنے  تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کا خواہاں ہے اور چین کے ساتھ موجودہ دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔ چین کا  تیزی سےابھرنا ناقابل تسخیر ہے، اور ایک مضبوط اور دوستانہ چین خطے اور دنیا پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک میں مشترکہ ترقی کے حصول میں معاونت کے لیے سازگار ہے. سنگاپور ہمیشہ چین کی ترقی کو مثبت طور پر دیکھتا ہے اور چین کے پیش کردہ عالمی ترقیاتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے.