امید ہے کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون جلد از جلد صحت مند اور مستحکم ترقی کے راستے پر واپس آجائے گا، چینی وزارت تجارت

2022/11/24 17:24:42
شیئر:

24 نومبر کو چینی وزارت تجارت کی طرف سے منعقدہ معمول کی  پریس کانفرنس میں ترجمان شو جو ئی تِنگ نے چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ اور امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین تائی کے درمیان گزشتہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
شو جو ئی تِنگ  کے مطابق چین اور امریکہ کے  سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کے بعد یہ ملاقات دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی شعبوں کے ذمہ داروں  کے درمیان پہلی بالمشافہ  ملاقات تھی۔ بات چیت صاف، پیشہ ورانہ اور تعمیری تھی۔دونوں فریقوں نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شو جو ئی تِنگ نے کہا کہ بات چیت کے دوران وزیر وانگ وین تھاؤ نے تجویز پیش کی کہ  فریقین ایک دوسرے کا احترام کریں، اختلافات کو کم کرتے ہوئے مشترکہ بنیادیں تلاش کریں، تعمیری تعاون کریں اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے مخصوص طریقے تلاش کریں۔ 
وزارت تجارت کی ترجمان نے کہا کہ  دونوں فریقوں کے درمیان بالمشافہ ملاقات سےباہمی افہام و تفہیم کو گہرا کرنے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو جلد صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔