جاپان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ خطرناک ہے،چینی وزارت خارجہ

2022/12/06 17:16:14
شیئر:

اطلاعات کے مطابق جاپانی وزیر اعظم  فومیو کشیدا نے حال ہی میں کہا کہ جاپان دفاعی بجٹ کو بڑی حد تک بڑھائے گا۔اس حوالے سے چھ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان کا یہ عمل خطرناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کا دفاعی بجٹ مسلسل دس سال سے بڑھتا آرہا ہے  اور جاپان علاقائی کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے اپنی فوجی طاقت میں اضافے کی کوشش کر رہاہے۔یہ رجحان خطرناک ہے جس سے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کو ہوشیار رہنا چاہیے۔