شی جن پھنگ کی زیر صدارت معاشی امور کے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد

2022/12/07 18:57:35
شیئر:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے رواں سال کی معاشی صورتحال اور آئندہ سال کے لئے معاشی امور کے بارے میں رائے اور تجاویز طلب کرنے کے لئے سی پی سی سے غیر وابستہ شخصیات کے ساتھ ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا ۔ اس اہم سرگرمی کے دوران مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ دار افراد اور سیاسی جماعتوں سے غیروابستہ شخصیات کی رائے اور تجاویز کو سنا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سمپوزیم کی صدارت کی اور ایک اہم  خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا پہلا سال ہے ۔اس دوران معاشی امور کو جامع طور پر مستحکم کرنا چاہیے  ، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہئے ، وبائی صورتحال کی روک تھام و کنٹرول اور معاشی اور معاشرتی ترقی کو بہتر طور پر مربوط کرنا چاہیے ،ایک فعال اور دانشمندانہ مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھا جائے۔ اقتصادی آپریشن کی مجموعی بہتری کو فروغ دیا جائے اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے لئے عمدہ شروعات کی جائیں۔