چین کے انسداد وبا اقدامات ملک کی حقیقی صورتحال کے عین مطابق ہیں

2022/12/08 15:21:16
شیئر:

ابھی حال ہی میں چین کی جانب سے کووڈ-۱۹ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو مزید بہتر بنانے کے لیے دس اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔چین کے قومی صحت کمیشن میں انسداد وبا ماہر گروپ کے سربراہ لیانگ وان نیان نے کہا کہ وبا کے خلاف چین کی تین سالہ جنگ نے کروڑوں انفیکشن اور لاکھوں اموات کو روکا ہے اور لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے بھی اسے بڑے پیمانے پر  سراہا ہے۔چین کی جانب سے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی حکمت عملیوں اور اقدامات کو ہمیشہ بروقت بہتر  بنایا گیا ہے۔چین نے اومیکرون ویرئنٹ  کے پھیلاو کو بھی کامیابی سے روکا ہے ،وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کو یقینی بنایا ہے، یوں وبا سے بچاؤ اور کنٹرول کا ہنگامی طریقہ کار مضبوط ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں ، انسداد وبا اور صحت سے متعلق عوام میں مزید شعور اجاگر کیا گیا ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین  آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے اور یہاں بڑی تعداد میں کمزور گروہ جیسے بزرگ افراد، دائمی امراض سمیت کینسر  جیسے  خطرناک امراض میں مبتلا افراد موجود ہیں۔ چین کے مجموعی طبی وسائل نسبتاً کمزور ہیں۔ بزرگ آبادی کی ویکسینیشن کی شرح توقع سے کم ہے اور روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو ایڈجسٹ کرتے وقت ان عوامل کو مد نظرر رکھا جاتا ہے۔