چین اور موریطانیہ کے صدور کےدرمیان ملاقات

2022/12/09 20:45:40
شیئر:

9 دسمبر کی صبح چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ  نے ریاض میں موریطانیہ کے صدر محمد غزوانی سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ  نے کہا کہ  چین اور موریطانیہ کے درمیان روایتی دوستی بے حد گہری ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین اور موریطانیہ کے تعلقات نے مثبت اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

دونوں ممالک کے  درمیان باہمی سیاسی  اعتماد مضبوط ہے نیز عملی تعاون اور عوامی  تبادلوں میں اضافہ ہو رہا ہے. چین اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اختیار کرنے میں موریطانیہ  کی بھرپور حمایت کرتا ہے، موریطانیہ کے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور موریطانیہ کی جانب سے تائیوان، ہانگ کانگ، سنکیانگ اور انسانی حقوق سے متعلقہ امور پر چین کی واضح حمایت کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ،موریطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعاون کے  تعلقات کو اعلیٰ سطح تک پہنچایا جا سکے۔

موریطانیہ کے صدر محمد ا غزوانی نے کہا کہ موریطانیہ اور چین کے  درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ موریطانیہ ،چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، طرز حکمرانی میں چین کے کامیاب تجربات سے سیکھنے نیز مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسعت دینے اور گہرا کرنے کی امید  رکھتا ہے ۔