غیرملکی سرمایہ کاروں کا چینی مارکیٹ پر بھر پور اعتماد

2022/12/11 17:40:21
شیئر:

چین کے قومی ترقی و  اصلاحات کمیشن اور وزارت تجارت  نے حال ہی میں  ایسی صنعتوں کی فہرست جاری کی ہے ، جن میں سرمایہ کاری کے لئے غیرملکی سرمایہ کار کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ماضی کے مقابلے میں موجودہ فہرست میں شامل صنعتوں کی تعداد  سب سے زیادہ ریکاڈ  کی گئی ہے۔ غیرملکی کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ لگانے کے لیے اہم مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین فہرست میں وسطی اور مغربی چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزا  پالیسیوں کا اعلان کیا گیا۔ اس فہرست میں شامل منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے تو غیر ملکی کاروباری اداروں کو قانون کے مطابق درآمد شدہ سامان  ٹیرف سے مستثنیٰ  ہونے سمیت دیگر کاروبار دوست   پالیسیوں سے استفادہ مل سکے گا۔ علاوہ ازیں چین کے وسطی و مغربی علاقوں اور صوبہ ہائی نان میں ، اہل غیر ملکی کاروباری ادارے  ٹیکس کے فوائد سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ایسی پالیسیوں کے فوائد تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ۔ اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز بھی چین میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ، جس سے ثابت ہوتا ہے  کہ چین میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے اورصنعتی ڈھانچہ بھی بہترہوتا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں یہ چینی حکومت کے مثبت اقدامات کا نتیجہ بھی  ہے۔

رواں سال کے پہلے دس ماہ میں چین میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال کا حجم ایک ہزار نواسی اعشاریہ آٹھ چھ بلین یوآن تک پہنچا، جو سال بہ سال چودہ فیصد اضافہ ہے۔ یہ اعدادوشمار چین پر غیرملکی کاروباری اداروں کے  مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتےہیں۔