چین -خلیج تعاون کونسل کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے فریقین کے تعلقات کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/12/12 17:50:03
شیئر:

حال ہی میں چین -خلیج تعاون کونسل کی سربرہی کانفرنس ریاض میں منعقد ہوئی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بارہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں فریقین کے رہنماوں کے مابین باہمی سیاسی اعتماد اور مختلف شعبوں میں تعاون کی مضبوطی سے آگاہ کیا۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین ۔خلیج تعاون کونسل کی سربراہی کانفرنس فریقین کے تعلقات کی ترقی کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔چین خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا مقصد یہ ہے کہ فریقین کے ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لایا جائے اور دونوں عوام کو خوشحال بنایا جائے۔چین اور ایران کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات برقرار  ہیں۔ فریقین نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور ایران سب چین کے دوست ہیں۔ چین کے ان دو فریقوں کے ساتھ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہوں گے۔ چین ہمیشہ  کے لیے  خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی حمایت کرتا ہے تاکہ خلیجی علاقے میں امن و ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔ چین اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔