جنوب مغربی چین کے ایک چھوٹے سے گاوں میں آنے والی تبدیلی

2022/12/13 16:06:36
شیئر:

جنوب مغربی چین کے گوانگ شی چوانگ قومیت کے خود اختیار علاقے میں واقع ٹھونگ بان تھون نامی  ایک گاوں کے نوجوان نوکری کی غرض سے گاوں چھوڑ کر شہر جاتے رہتے ہیں۔ ماضی میں اس گاوں میں صرف چھ بوڑھے افراد باقی رہ گئے تھے ۔ زمین خالی تھی اور کھیت گھاس سے بھرے ہوئے تھے۔ شہر میں ملازمت کرنے والے لونگ گہ شونگ نے اپنے آبائی وطن کی صورتحال کو دیکھ کر وہاں واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ دس سالوں میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاوں میں سیروسیاحت کو فروغ دے  رہے ہیں۔ اب ان کا گاوں ایک مشہور سیاحتی مقام بن چکا ہے۔