چھیوشی" میگزین میں جنرل سیکرٹری شی جن پھںگ کے ایک اہم مضمون کی اشاعت

2022/12/15 16:51:02
شیئر:

 16 دسمبر کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدرمملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا ، جس کا عنوان ہے "پارٹی کی عمدہ انقلابی روایات کو اجاگر کیا جائے ، اور یان آن سپرٹ کوبروئے کار لایا جائے"۔

مضمون میں دوسری جنگ عظیم کے فورا بعد یان آن میں منعقد ہونے والی  پارٹی کی ساتویں قومی کانگریس کی  تاریخی اہمیت  پر زور دیا گیا  اور اسے پارٹی کی ترقی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ، جو سی پی سی کی سیاسی، نظریاتی اور تنظیمی طور پر پختگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یان آن سپرٹ کو پوری طرح بروئے کار لایا جائے۔ مضمون میں مزید کہا  گیا کہ سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس نے پارٹی اور ملک کی موجودہ اور آنے والے عرصے  کے لئے اہم پالیسیاں مرتب کی ہیں ، اور چینی خصوصیات  کی حامل جدیدیت  کے راستے پر چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو عملی جامہ پہنانے  کے لئے ایک عظیم بلیو پرنٹ تیار کیا گیا ہے۔ ہمیں اس منزل کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔