چین- نیوزی لینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے نیوزی لینڈ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ

2022/12/22 17:07:14
شیئر:

22 دسمبر کو  چینی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں سوال پوچھا گیا کہ روان سال چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے۔ حال ہی میں، چین اور نیوزی لینڈ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کی یاد میں کئی سرگرمیاں منعقد کیں، جن پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل ہوئی۔اس حوالے  سے ترجمان چین نیوزی لینڈ تعلقات پر کیسے تبصرہ کریں گی تو اس کے جواب میں چینی ترجمان ماؤ  ننگ نے  کہا کہ آج چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل کیرو    اور  چینی وزیر اعظم لی کھ  چیانگ نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم آرڈرن کے ساتھ اس اہم دن کو مل کر منانے کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ  کیا ہے ۔

صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور نیوزی لینڈ  تعاون کے حوالے سے ایک دوسرے کے اہم شراکت دار ہیں۔ چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے گزشتہ 50 سالوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نےمستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے ۔ مختلف شعبوں میں چین اور نیوزی لینڈ کے تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا  گیا ہے۔ وزیر اعظم لی کھ چیانگ نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے، تبادلوں کو وسعت دینے، تعاون کو فروغ دینے اور چین نیوزی لینڈ کے تعلقات کی نئی اور وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔