چٹانوں پر رہنے والے بچوں کے خواب

2022/12/23 15:40:08
شیئر:

جنوب مغربی چین میں گوانگسی چوانگ خود اختیار علاقہ کے داہوا کاؤنٹی میں واقع ، نونگ یونگ پرائمری اسکول پہاڑوں میں واقع ہے۔  یہ پہاڑی علاقہ جہاں اسکول واقع ہے کبھی "صحرا کے علاوہ انسانی رہائش کے لئے سب سے زیادہ نامناسب جگہ" کے طور پر جانا جاتا تھا ، سخت قدرتی حالات ، پسماندہ معاشی ترقی اور انتہائی تکلیف دہ نقل و حمل کے ساتھ۔،طالب علموں کو اسکول جانے کے لئے دو گھنٹوں تک پہاڑی راستوں کا کٹھن سفر طے  کرنا ہوتا  تھا۔

گزشتہ 10 سالوں میں غربت کے خلاف جنگ میں مقامی حکومت نے تعلیم کی ترقی کو ترجیح دی ہے اور بچوں کے اسکول جانے کا راستہ بہتر  اور آسان کیا ہے ۔پہاڑی علاقوں میں تعلیمی انفرا اسٹرکچرکافی حد تک بہتر کیا گیا ہے۔ مقامی حکومت نے پرائمری اسکول کی تزئین و آرائش اور توسیع کے لئے 5 ملین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ، اور اسکول  اب ایک نئی شکل اختیار کر گیا ہے۔

اب  نہ صرف پہاڑوں میں رہنے والے بچوں کے لیے اسکول جانا مشکل نہیں رہا بلکہ کچھ بچوں نے پہاڑوں سے نکل کر یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے اپنے خوابوں کو پورا کیا ہے۔