چین کا روایتی تہوار لا با

2022/12/29 11:09:08
شیئر:


ہر سال چینی  قمری کیلنڈر کے 12 ویں مہینے کی آٹھ تاریخ چین کا روایتی تہوار - لا با فیسٹیول ہوتا ہے ۔ رسم و رواج کے مطابق  آنے والے سال میں خوشحالی  کی دعا کرنے کے لئے اسی دن لوگ "لا با دلیہ" کھاتے ہیں۔ لابا فیسٹیول بنیادی طور پر چین کے شمال میں مقبول ہے، یہ چین کے سب سے اہم تہوار  جشن بہار کا آغاز بھی سمجھا جاتا ہے ۔ اس لئے یہ  چین میں سب سے  اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔