امریکہ اگر بات چیت اور تبادلوں کو بحال کرنا چاہتا تو اخلاص اور عملی اظہارکرے ،چین کی وزارت دفاع

2022/12/29 16:49:17
شیئر:

اطلاع کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے حال ہی میں چین کے ساتھ عسکری مذاکراتی نظام کی بحالی کی اہمیت کا ذکر کیا ۔تاہم امریکی محکمہ دفاع کے نائب معاون وزیر دفاع نے حال ہی میں امریکی تھنک ٹینک کے ایک سیمینار میں شرکت کی اور کہا کہ پیلوسی کے دورہ تائیوان کی وجہ سے چین کی طرف سے امریکہ اور چین کے فوجی مذاکرات کے میکا نزم کو معطل کرنا دونوں افواج کے درمیان بروقت رابطے کے لیے سازگار نہیں ہے۔

اس پر چین کی وزارت دفاع کے ترجمان تھان کھہ فی نے انتیس دسمبر کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے فوجی مذاکرات کے میکانزم کو معطل کرنے کا مقصد امریکہ کی جانب سے جان بوجھ کر سنگین بحران  پیدا کرنے اور چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کو سنگین نقصان پہنچانے کا لازمی جوابی رد عمل ہے۔حالیہ عرصے میں امریکہ نے چین سے متعلقہ دیگر منفی پالیسیاں یا  ا اقدامات اختیار کیے ہیں جن سے دونوں افواج کے رابطے کی بنیاد اور ماحول سنگین متاثر ہوا ہے۔

تھان کھہ فی نے کہا کہ امریکہ اگر چین کےساتھ بات چیت اور تبادلوں کو بحال کرنا چاہتا تو  اسے اخلاص اور عملی  مظاہرہ کرنا چاہیے۔