چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2022 میں ٹاپ ٹین آبنائے تائیوان سے متعلق نیوز کا انتخاب

2022/12/29 10:38:48
شیئر:

اٹھائیس دسمبر کو چائنا میڈیا گروپ نے  2022 میں ٹاپ ٹین آبنائے تائیوان سے متعلق نیوز کا انتخاب کیا۔ جن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20ویں قومی کانگریس کا  کامیاب انعقاد ، پہلی بار پارٹی کے پروگرام دستاویز میں "نئے عہد میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پارٹی کی مجموعی حکمت عملی" کا تحریر کیا جانا ، پارٹی کے چارٹر میں  ترمیم  کے ذریعے  واضح طور پر "تائیوان کی علیحدگی" کی مکمل مخالفت ،چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان انڈونیشیا  کے جزیرے بالی میں ملاقات کے دوران صدر شی کا تائیوان کے مسئلے کی حقیقت اور چین کے اصولی موقف کا بیان ، 14واں آبنائے تائیوان  فورم  کے  شہر شیامن میں  انعقاد ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی  آبنائے تائیوان  یوتھ فورم میں شرکت اور تائیوان کے نوجوانوں کو جوابی خط  سمیت دیگر خبریں شامل ہیں۔