چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دو ہزار بائیس کے لئے دس ملکی اور دس عالمی اہم خبروں کا اجرا

2022/12/30 15:18:30
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ نے حالیہ دنوں دو ہزار بائیس کے لئے دس ملکی اور دس عالمی اہم خبریں جاری کی ہیں۔ دس ہم چینی خبریں یہ ہیں:

چینی کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں قومی کانگریس کا انعقاد، شی جن پھنگ دوبارہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب

دو ہزار بائیس کے لئے چین کے جی ڈی پی کا کل حجم ایک سو بیس ٹریلن یوان سے تجاوز کرنے کی توقع

انسداد وبا کی پالیسی میں مسلسل بہتری، چین میں وبا کی روک تھام اور سماجی و اقتصادی ترقی میں توازن

دو ہزار بائیس میں چین کی زرعی پیداوار کا نیا تاریخی ریکارڈ، مسلسل آٹھ سالوں سےچھ کھرب پچاس ارب کلوگرام سے زیادہ رہا

ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی پچیسویں سالگرہ، ایک ملک دو نظام کی پالیسی بحسن و خوبی جاری رہی

چیانگ زے مینگ کا چھیانوے سال کی عمر میں انتقال

چین کی جانب سے تیار کردہ خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل

دو ہزار بائیس کے لئے ونٹر اولمپکس اور ونٹر پیرالمپکس کا کامیابی کےساتھ انعقاد

بائی حہ تھان ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو استعمال میں لایا گیا، دنیا میں صاف توانائی کی سب سے بڑی راہداری کی تعمیر مکمل

پیلوسی کا دورہ تائیوان چینی افواج کا جوابی فوجی آپریشن

اور دس اہم عالمی خبروں میں شامل ہیں

کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس دنیا کی توجہ کا مرکز

چین کے صدر مملک کی سفارتکاری میں چین کی رہنمائی کا مظاہرہ

روس پر امریکہ اور مغرب کی جانب سے انتہائی  دباؤ سے روس یوکرین تصادم، عالمی سیاسی اور معاشی صورتحال میں سنگین تبدیلیاں

دنیا میں کووڈ ۱۹ کا پھیلاؤ جاری، متعدد ممالک میں مانکی پاکس کی بیماری رونما

امریکی مرکزی بنک کی جانب سے شرح سو دمیں اضافے میں تیزی، عالمی مالیاتی نظام نقصان کا شکار

برطانوی سیاسی صورتحال افراتری کی شکار، ایک سال میں دو دفعہ وزیرا عظم کی تبدیلی

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک کی اپیل قبول، کھون مینگ مانٹریل عالمی حیاتیاتی تنوع کا فریم ورک طے پایا گیا

بیجنگ ونٹر اولمپکس اور انٹر پیرالمپکس کا انعقاد، بیجنگ دنیا میں سمر اور ونٹر اولمپکس کا اہتمام کرنے والا واحد شہر بن گیا

آر سی ای پی کو عمل میں لایا گیا

دنیا کی آبادی آٹھ ارب سے تجاوز کر گئی۔