چینی سیاح بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کی نمایاں قوت

2022/12/31 16:12:07
شیئر:


چائنا ٹورازم اکیڈمی کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ سیاحتی رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بیس سے دو ہزار بائیس تک سیاحت کی غرض سے بیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کے ٹرپس میں چالیس کروڑ کی کمی آئی ہے ، جس سے بیرونی ممالک میں سیاحت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیاحت سے وابستہ آن لائن پلیٹ فارمز کے متعلقہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چینی شہری بیرونی ممالک کی سیاحت کے بڑے شوقین ہیں۔سرحد پار نقل و حمل سے متعلق پالیسی کی بہتری کے فوری بعد ہی آن لائن پلیٹ فارمز پر بیرونی ممالک کے مقبول ترین سیاحتی مقامات کے حوالےسے سرچ میں دس گنا اضافہ ہوا ہے ۔ بیرون ملک جانے کے لیے پروازوں اور ہوٹلز کے بارے میں سرچ کا  تین سالوں میں نیا ریکاڈ قائم ہوا۔