آر سی ای پی معاہدے سے علاقائی معیشت کو نئی ترقی ملی

2023/01/01 16:04:49
شیئر:

آر سی ای پی معاہدہ چین اور دوسرے رکن ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو  ترقی کی نئی قوت فراہم کرتا ہے۔  دو ہزار بائیس کے پہلے گیارہ ماہ میں چین اور آر سی ای پی رکن ممالک کے درمیان برآمدات و درآمدات کا کل حجم گیارہ اعشاریہ آٹھ ٹریلین یوان تک رہا ، جس میں سال بہ سال سات اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔چین سے آر سی ای پی کے دوسرے رکن ممالک تک برآمدات کا حجم چھ ٹریلین یوان تک رہا، جس میں سترہ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ آر سی ای پی معاہدے نے چین کی بیرونی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے کےطور پر  ،آر سی ای پی کے  چین اور دوسرے رکن ممالک کے کاروباری اداروں کے مابین سرمایہ کاری  تعاون کو وسعت دینے کےنظام کے حوالے سے سازگار ماحول اور وسیع تعاون کے لیے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا ہے۔