"2023 اسپرنگ فیسٹیول گالا" کی دوسری ریہرسل کامیابی سے مکمل

2023/01/04 11:14:03
شیئر:

3 جنوری کو چائنا میڈیا گروپ کے "2023 اسپرنگ فیسٹیول گالا" کی دوسری ریہرسل کامیابی سے مکمل کی گئی۔ پورا پروگرام "خوشی " کے مرکزی خیال کا عکاس ہے ، پروگرام میں مسرت ، اعتماد اور محنت کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پروگرام میں چین کی ترقی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کی بھر کوشش کی گئی ہے۔