امریکی میڈیا کی جانب سے چین کے انسدادی اقدامات میں کی جانے والی بہتری اور کامیابی کو داغدارکرنے کی سخت مخالفت

2023/01/05 17:25:16
شیئر:
چار جنوری کو  نیویارک میں تعینات چینی قونصلیٹ جنرل کے ترجمان ، نائب قونصل جنرل چھیان جن نے بعض امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے چین کے انسدادی اقدامات میں صورتِ حال کے مطابق کی جانے والی بہتری اور انسداد وبا کی کامیابیوں کو داغدار کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس عمل کی شدید مخالفت کی۔ 
چھیان جن نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں چین کامیابی کے ساتھ عالمی وبائی امراض کی پانچ لہروں کے اثرات سے نمٹا ہے اور طاقتور وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاو سے عوام کو بچایا ہے۔جس سے نہ صرف شدید بیماری اور اموات کو کم کیا گیا بلکہ ویکسین اور ادویات کی تحقیق و تیاری کے لیے قیمتی وقت بھی صرف کیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم نے چین کا دورہ کرتے ہوئے چین کی انسداد وبا کے سلسلے میں حاصل کردہ  کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں چین کی جانب سےایک کرشمہ قرار دیا۔ 
چھیان جن کا کہنا تھا کہ انسداد وبا کے دوران چین ہمیشہ وبا کی موثر روک تھام اور کنٹرول کو معاشی و معاشرتی ترقی سے ہم آہنگ کرتا آیاہے اور صورتحال میں آنے والی  تبدیلیوں کے مطابق انسدادی اقدامات کو بہتر بناتا رہاہے۔ان اقدامات میں بہتری کے ساتھ  ساتھ  چین کے متعلقہ اداروں نے طبی وسائل کو وسعت دی، درجہ بند علاج کا نظام قائم کیا  اور ادویات کی فراہمی میں اضافہ کیا نیز  بنیادی امراض سے متاثر ہ بزرگوں ، حاملہ خواتین اور بچوں سمیت کمزور افراد کا تحفظ کرتے ہوئے شدید بیماریوں اور اموات کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔