چینی وزیر خارجہ کی بینن کے صدر سے ملاقات

2023/01/15 16:26:04
شیئر:

چین کے وزیر خارجہ چھینگ گانگ نے تیرہ تاریخ کو  کوٹونو میں بینن کے صدر پیٹرک گولامی اتھانسا ٹالون سے ملاقات کی۔صدر ٹالون نے  اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ چین کے نئے وزیر خارجہ کے اولین دورہ افریقہ کے موقع پر بینن کا دورہ ، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور قریبی روابط کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینن چین کی جانب سے دیرینہ حمایت اور مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور بینن چین کا قابل اعتماد دوست رہے گا۔ صدر ٹالون نے کہا کہ چین اپنی ترقی کا درست راستہ تلاش کرنے میں کامیاب رہا ہے اور زبردست کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے انتہائی متاثر کن ہے۔ بینن چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ ٹھوس تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا اور اپنے ملک کی ترقی کو تیز تر کرےگا۔

چینی وزیر خارجہ چھینگ گانگ نے صدر ٹالون کے لئے چینی صدر شی جن پھنگ کی نیک خواہشات ظاہر کیں اور کہا کہ نصف صدی سے چین اور بینن ہمیشہ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ چین اپنے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے وابستہ امور پر بینن کی حمایت پر مشکور ہے اور توقع رکھتا ہے کہ فریقین دونوں ممالک کے صدور کے  مابین اہم اتفاق رائے اور چین افریقہ تعاون فورم کے آٹھویں وزارتی اجلاس کے اہم پیش رفت پر عمل در آمد کرتے ہوئے چین ۔بینن تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچانے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ نے بینن کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ فریقین نے عوامی ثقافتی تبادلوں  سمیت تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کئے۔