2022 میں چین کی جی ڈی پی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 3.0 فیصد اضافہ ، قومی ادارہ شماریات

2023/01/17 10:59:26
شیئر:

17 جنوری کو چین کے قومی ادارہ شماریات کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ  ابتدائی تخمینے کے مطابق سال  2022  میں چین کی  جی ڈی پی 121.0207 ٹریلین یوآن رہی  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.0 فیصد زیادہ ہے۔
پرائمری انڈسٹری کی اضافی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ  ثانوی اور تیسری صنعتوں  کی اضافی قیمت میں بالترتیب  3.8 فیصد اور  2.3 فیصد کا  اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی  جی ڈی پی میں سال بہ سال 4.8 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 0.4 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 3.9 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔