ایک ساتھ مل کر ترقی کی راہ پر گامزن

2023/01/20 15:34:35
شیئر:

مشرقی چین کے مقابلے میں مغربی علاقے  ترقیاتی اعتبار سےنسبتاً پیچھے ہیں۔مغربی چین کی معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم طریقہ یہ ہے کہ  مشرقی چین کی جانب سے مغربی علاقوں کی ترقی کے لیے امداد فراہمی کی جاتی ہے۔

چین کے جنوبی صوبہ فو جیان اور مغربی چین میں واقع نینگ شیا حوئی قومیت کے خود اختیار علاقے کے درمیان 2000 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔صوبہ فو جیان کے ماہر کی مدد سے نینگ شیا کے مین نینگ ٹاون کی  کسان ما یا لینگ نے چھ گرین ہاوس قائم کئے ، جہاں وہ پھل اور سبزیاں کاشت کرتی ہے۔اس سے نہ صرف وہ خودخوشحال بن چکی ہے بلکہ جدید زراعت سے بھی ہم آہنگ ہو چکی ہے۔