خرگوش کے سال کا استقبال اور ثقافتی عناصر

2023/01/21 17:19:08
شیئر:

خرگوش کے سال کی آمد آمد ہے، اور خرگوش کے سال کو اجاگر کرنے والے ثقافتی عناصر اور مصنوعات چین بھر میں جا بجا دکھائی دے رہے ہیں۔ سیرامکس کے ماہر، لکڑی پر نقش و نگار کرنے والے، کاغذ تراشی اور بیکری سمیت تمام شعبوں سے متعلقہ تخلیق کار چینی ثقافت کو جدید فیشن کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے اپنے اپنے فنون کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں اور نئے سال کو منانے کے لیے ایک شاندار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔